ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے ماولی علاقے کی فصلیں بارش کی وجہ سے برباد : معاوضہ کا مطالبہ لےکر کسانوں کا میمورنڈم

بھٹکل کے ماولی علاقے کی فصلیں بارش کی وجہ سے برباد : معاوضہ کا مطالبہ لےکر کسانوں کا میمورنڈم

Wed, 31 Jul 2019 21:10:49    S.O. News Service

بھٹکل:31؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے ماولی علاقے میں بارش کی وجہ سے کسانوں کو کافی نقصان پہنچا ہے، حکومت کسانوں کی تکالیف پر توجہ دیتے ہوئے فصل معاوضہ  کا اعلان کرتےہوئے کسانوں کو راحت دینے کا مطالبہ لےکر علاقے کے کسانوں نے تحصیل آفیسر کے توسط سے حکومت کو میمورنڈم  سونپا۔

میمورنڈم میں کسانوں نے اپنا دکھڑا سناتے ہوئے لکھا ہے کہ ماولی علاقے کی سینکڑوں ایکڑ زرعی زمین زیر آب ہے، دیوگری، جڈی مولی ، ہیراڑی ، بیدرمنے ، کائی کنی  ، بینگرے  علاقوں میں دھان کی فصل سڑگل گئی ہے۔ چمیلی، سپاری ، ناریل  کی فصلوں کو بیماری لگ گئی ہے۔ ان وجوہات کی بنا کسانوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ افسران متعلقہ کھیتوں کا دورہ کرتےہوئے معائنہ کرنے اور جلدی معاوضہ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ تحصیل آفیسر گنپتی میتری نے میمورنڈم وصول کیا۔ ماولی کے محصول افسر (رونیو انسپکٹر) چاند پاشا، ولیج اکاؤنٹنٹ چرن گوڈاکے علاوہ مقامی طورپر ایشور دوڈمنے، ناگرتنا ، گلابی ، سبیا ، سومیا ، منجیا ، مہیش نائک، سبرامنیا نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: